اپریل فول جھوٹ بولنے کا دن ہے، اسلام سے کوئی تعلق نہیں:راغب نعیمی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) علماءو مشائخ نے کہا ہے کہ اپریل فول یہودوانصاریٰ کا دن ہے ، پاکستان میں فروغ دےنے والے خوف خدا کا مظاہرہ کریں جبکہ اسلام اورپاکستان میں جھوٹ بولنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ مولانا راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اپریل فول کے ساتھ اسلام کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی فنانس سیکرٹیری علامہ پیر اطہرالقادری نے کہا کہ اپریل فول کا دن اسلامی تہذیب کے خلاف کھلی جنگ ہے کیونکہ جھوٹ ایک ایسی لعنت ہے جس سے ہزاروں گھر برباد ہو چکے ہیں۔ میلاد ویلفیئر سوسائٹی ڈی ایچ اے لاہور کے صدر حاجی ندیم نے کہا کہ اپریل فول کو پاکستان میں فروغ دےنے والے خوف خدا کا مظاہرہ کریں۔