امیدواروں نے اپنی موبائل تشہیری مہم کیلئے ٹرانسپورٹروں سے رابطے کر لئے

لاہور (این این آئی) آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں نے اپنی موبائل تشہیری مہم کیلئے ٹرانسپورٹرز سے رابطے کر لئے۔ بتایا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے متوقع امیدواروں نے اپنی موبائل تشہیری مہم کیلئے مختلف روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان سے رابطے کر لئے ہیں جبکہ انتخابات کا سیزن دیکھتے ہوئے مالکان نے بھی منہ مانگے دام مانگ لئے ہیں۔
رابطے کر لئے