الیکشن میں بامعنی تبدیلی نہ آئی تو خونی انقلاب آئےگا:فضل کریم

الیکشن میں بامعنی تبدیلی نہ آئی تو خونی انقلاب آئےگا:فضل کریم

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ 11مئی کے الیکشن میں بامعنی تبدیلی نہ آئی تو خونی انقلاب آئے گا، عوام سدابہار حکمران خاندانوں کو عبرت کا نشان بنانے کے لیے 11مئی کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ اصغر خان کیس میں ایجنسیوں سے پیسے لینے والے نااہل قرار دیئے جائیں۔ جیالے اور متوالے اپنی قیادتوں سے مایوس ہیں۔ عوام ووٹ کی طاقت سے سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کی غلامی کی زنجیریں توڑ ڈالیں۔ 11مئی کے الیکشن میں جعلی قیادتوں کے بت پاش پاش ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عارف اعوان ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وکلاءکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ سنی اتحاد کونسل پاکستان کو نظامِ مصطفی کا گہوارہ بنانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔