ایک تصویر ایک کہانی…
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے عظیم بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ تحریک آزادی میں تاریخ ساز کردار ادا کیا۔ تحریک پاکستان کے سر گرم کارکن اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین مجید نظامی کی زیر قیادت 2003 ء کو مادر ملت کے سال کے طور پر منایا گیا ۔ بعدازاں ایوان کارکنان تحریک پاکستان سے متصل پارک کو مجید نظامی کی خواہش پر مادر ملت کے نام سے منسوب کر دیا گیا اور پی ایچ اے نے 79 لاکھ روپے سے اسے ایک موضوعاتی پارک بنانے کے منصوبے کا آغاز کیا ۔ پارک میں مادر ملت سونیئر شاپ قائم کی گئی ہے ۔ تحریک پاکستان کے گمنام شہدا کی یاد گار بنائی گئی ہے ۔ صدر دروازہ کی اسلامی طرز پر تعمیر نو کی گئی ، ایک بڑے پتھر پر پاکستان کا نقشہ اور دیوار پر تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکنان کے نام کنندہ کئے گئے ہیں ۔ پارک میں مزید تعمیرات جاری ہیں ۔ روزانہ بچوں کی کثیر تعداد وزٹ کرتی ہے ۔ (فوٹو:اعجاز لاہوری )