برطانیہ کی سیاسی امور کی ڈپٹی کونسلر اور سنیئر سیاسی مشیر کا مسلم لیگ ن لاہور کے دفتر کا دورہ
لاہور(خصوصی رپورٹر)برطانیہ کی سیاسی امورکی ڈپٹی کونسلرJude Muxworthyاور سینئرسیاسی مشیرآمنہ عسکری نے گذشتہ روز مسلم لیگ(ن)لاہور کے دفترکا دورہ کیا۔اس موقع پرچوہدری شہبازایم پی اے، سیدتوصیف شاہ،میاں نصیرایم پی اے،الیاس خان،کنول لیاقت،علی عدنان چوہدری،میری گل ، خالدقادری،شاہ زیب،علی اعجاز،عامرخان،نقاش ودیگربھی موجود تھے۔محمدپرویزملک نے لاہور کی تنظیم کے پارٹی سٹرکچر اور تنظیمی عہدیداروں کے فرائض اوراغراض ومقاصدسے قونصلیٹ کو آگاہ کیا۔شائستہ پرویزملک ، خواجہ عمران نذیر،کرنل(ر)مبشرجاویداور سواتی خان نے ان سوالوں کے جواب دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم نہ صرف سیاسی ہے بلکہ فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھی کام کررہی ہے۔