یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ”مائننگ ٹیکنالوجی“ کے عنوان سے ورکشاپ
لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ”مائننگ ٹیکنالوجی“ کے عوان سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد پاکستان میں تازہ ترین مائن ڈیزائن سوفٹ ویئر متعارف کرانا تھا۔ یہ پاکستان میں اس قسم کی پہلی ورکشاپ تھی جو جیوویا کے زیراہتمام منعقد کی گئی۔ ورکشاپ میں شیعب ضیائ‘ ویل جبر‘ کلوس ہین سن اور ایم براک نے شرکت کی۔ ورکشاپ پاکستان میں مائننگ سیکٹر میں بہت مدد دے گی۔