غلام حیدر وائیں شہید کی 21 ویں برسی کے سلسلہ میں خصوصی نشست آج ایوان کارکنان میں ہوگی
لاہور (خصوصی رپورٹر) ممتاز مسلم لیگی رہنما اور پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ غلام حیدر وائیں شہید کی21ویں برسی کے سلسلے میں ایک خصوصی نشست آج بروز بدھ ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظم لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس نشست کی صدارت تحریک پاکستان کے نامور کارکن، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے جبکہ ممبر قومی اسمبلی بیگم مجیدہ وائیں مہمان خاص ہوں گی۔ نشست کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔