چھٹے محرم اور جمعة المبارک پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی فوجی دستوں نے فرائض سنبھال لئے
لاہور (نامہ نگار) پولےس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نےگزشتہ روز چھٹے محرم الحرام اور جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور سمےت صوبہ بھر مےں سکیورٹی ہائی الرٹ کی تھی۔نماز جمعہ کے وقتمسا جد، امام بار گاہو ں اور نماز جمعہ کے اجتماعات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولےس کی بھاری نفر ی تعینات تھی۔ مساجد اور امام بارگاہوںکی انتظامےہ نے پرائےوےٹ سکےورٹی گارڈز کا بھی انتظام کےا تھا۔ دےنی درسگاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں کے قرےب گاڑےوں اور موٹر سا ئےکلوںکی پارکنگ کی اجازت نہےں دی گئی تھی۔ نمازےوں کو مےٹل ڈ ےٹکٹر سے تلاشی لے کر اندرداخل ہونے دےا گےا، مساجد اور امام بارگاہوں سے ملحقہ اونچی عمارتوں پر بھی پولےس اہلکار تعےنات تھے، اہم مساجد سے ملحقہ اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز بندوقچی تعےنات کئے گئے تھے اور ان کے پاس دوربےنےں بھی موجود تھےں۔ اہم مزاروں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی تھی۔ چھٹے محرم الحرام مےں مجالس کی سکیورٹی کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ تمام اہم مجالس کی ویڈیو فلم تےار کی جا رہی تھی۔ بڑے شہروں مےں اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی تھی اور پولیس گشت میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں راولپنڈی سے نوائے وقت رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور شہر میں محرم کے دوران سکیورٹی کیلئے فوجی دستے تعینات کئے جائیں گے۔ فوجی دستوں نے گذشتہ رات سے سکیورٹی کے فرائض سنبھال لئے۔ فوجی دستے ٹھوکر نیاز بیگ، شاہی قلعہ اور قذافی سٹیڈیم میں کیمپ لگائیں گے۔
ہائی الرٹ