ضلعی انتظامیہ کی ان ڈور ڈینگی سرویلنس 208 مقامات سے لاروا تلف کر دیا،2 افراد گرفتار
لاہور(خبر نگار)ضلعی انتظامیہ نے انسدادِ ڈینگی مہم کے دوران گذشتہ روز ان ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت39698گھروں اور آئوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت13134مقامات کو چیک کیا جبکہ208 مقامات سے ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے اور ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات پر5افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔