گلو بٹ کو سزا‘ 14لوگوں کو قتل کرنے والے ابھی تک قانون کی گرفت سے آزاد ہیں،منظور وٹو
لاہور (خبر نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ گلو بٹ کو گاڑیوں کے شیشے توڑنے کی پاداش میں 11 سال کی سزا اور جرمانہ بھی ہو گیا ہے لیکن جن کے حکم پر ماڈل ٹائون میں 17 جون کو 14 لوگوں کو قتل کیا گیا اور 90 سے زائد لوگ زخمی ہوئے وہ ابھی تک قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔