لاہو ر چڑیا گھر میں ایک ہفتہ سے بیمار13سالہ چیمپینزی دم توڑ گئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور چڑیا گھر کے ڈاکٹر ایک ہفتہ سے بیمار چیمپینزی کی جان بچانے سے ناکام رہے ہیں۔ 13 سالہ مادہ چیمپینزی گذشتہ چند روز سے بیمار تھی اور اس نے کھانا پینا بھی چھوڑ دیا تھا ڈاکٹر چیمپیئنزی کی اصل بیماری کے بارے میں جاننے سے قاصر رہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر مدثر حسن نے بتایا کہ اس میں ڈاکٹروں کی کوئی غفلت نہیں ہے۔