ایک ہی وقت آذان اور نماز کی ادائیگی کی شریعت میں کوئی دلیل نہیں: اشرف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ایک ہی وقت میں اذان اور نماز کی ادائیگی کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریعت میں کوئی ایسی دلیل نہیں کہ ہر جگہ اور ہر موسم میںنماز پنجگانہ اور جمعة المبارک ایک ہی وقت میں پڑھایا جائے ۔ رسول اللہﷺ نے گرمیوں کے موسم میں نماز جمعہ اور نماز ظہر ٹھنڈاکر کے پڑھنے کا حکم دیا۔