علماءہر ماہ کے ایک جمعہ کا خطبہ ختم نبوت پر دیں: عالمی مجلس ختم نبوت
لاہور( سپیشل رپورٹر) عالمی مجلس تحفط ختم نبوت کے زیر اہتمام ختم نبوت علماءکنونشن جامع مسجد مولانا احمد علی لاہوری اچھرہ لاہور میںقاری نذیراحمدکی صدارت میں منعقد ہوا ،مہمان خصوصی شیخ الحدیث مولانا نعیم الدین تھے۔ ختم نبوت کنونشن میںمولانا عزیزالرحمن ثانی ، قاری جمیل الرحمن اختر، قاری علیم الدین شاکر،مولانافہیم الحسن تھانوی، مولانا عبدالنعیم ، قاری عبدالعزیز نے شرکت کی۔ مولانا نعیم الدین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ علماءکرام مہینے میں ایک جمعہ کاخطبہ ختم نبوت کے عنوان پر دیتے ہوئے اپنے نمازیوں کو قادےانیوں کی سرگرمیوں سے آگاہ کریں۔