عمران کو حلف کا پابند بنانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر عمران خان کو حلف کا پابند بنانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران پانامہ لیکس کو جواز بنا کے نواز شریف کی مسلسل کردار کشی کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم پارلیمانی کمشن بنانے کا وعدہ بھی کر چکے ہیں مگر اس کے باوجود عمران خان اپنے حلف کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔