ہائیکورٹ نے لاپتہ شہریوں کو پیش کرنیکا حکم دیدیا، حساس اداروں کی تحویل میں نہیں: ڈپٹی اٹارنی جنرل
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے دولاپتہ شہریوں کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کرنیکا حکم دیدیا اور 2 ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ شعیب دائود اور منظر نامی شہری دو ماہ سے حساس اداروں کی تحویل میں ہیں۔ دونوں کو کسی قانونی جواز کے بغیر غائب کیا گیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ظفر عباس گیلانی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاپتہ ہونے والے دونوں شہری حساس اداروں کی تحویل میں نہیں ہیں ان کی بازیابی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔