گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ شہباز شریف‘ مریم نواز کو فون‘ وزیراعظم کی خیریت دریافت کی
لاہور (خبر نگار) گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے لن دن میں وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ پوری قوم ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔ بعد ازاں گورنر نے مریم نواز سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دریں اثناء گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے بنائی جانیوالی پالیسیاں خواہ کتنی ہی بہتر کیوں نہ ہوں ان کی کامیابی کا دارومدار موثر عملد درآمد پر - حکومت گڈگورننس کویقینی بنانے کے لیے ہر سطح پر بہتر اصلاحات کرنے کے لیے تیار ہے- ان خیالات کا اظہار انہو ںنے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں نیشنل مینجمنٹ کورس کرنے والے اکاون رکنی وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سول افسران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں -