مجلس وحدت المسلمین کا بھوک ہڑتالی کیمپ 19ویں روز بھی جاری رہا
لاہور (سپیشل رپورٹر) ہمیں انصاف کے حصول کیلئے ایک سال بھی احتجاج کرنا پڑے ہم کریں گے۔ لیکن اس فیصلہ کن تحریک سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے علامہ راجہ ناصر نے تمام مکاتب و مساک کے مظ لوموں کی حق میں آواز بلند کی ہے مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے نفرت کو ہم اپنے ایمان کاحصہ سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظ ہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن رضا کاظمی نے لاہور پریس کلب پر جاری بھوک ہڑتالی کیمپ کے 19 ویں روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔