قوم کو مقروض کر کے بیرون ملک جائیدادیں بنانا سنگین جرم ہے: محمود الرشید
لاہور (خصوصی رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ پانامہ لیکس چند روز کا ڈرامہ نہیں حکمرانوں کے گلے کی مستقل ہڈی ہے قوم کو مقروض بنا کر بیرون ملک اربوں ڈالر کی جائیداد بنانا سنگین قومی جرم ہے۔ چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں انصاف اور تعلیم عام ہوجائے تو دہشت گردی کا بھی خاتمہ ہو جا ئیگا،کر پشن کیخلاف صرف اپوزیشن ہی نہیں پوری قوم متحد ہو چکی ہے ۔اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ اگر پانامہ لیکس کے ٹی اوآرز کا معاملہ عید تک حل نہیں ہو گا تو حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کیلئے الٹی گنتی شروع ہو جائیگی۔