وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملاقات کی جس میں گورنرپنجاب کی تقرری اورسینٹ الیکشن کے حوالےسے تبادلہ خیال کیا گیا
رائیونڈ میں ہونے والی ملاقات میں گورنرپنجاب کی تقرری اورسینیٹ کے الیکشن سے متعلق مشاورت کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی ،اس موقع پروزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلیٰ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی کویقینی بنانے کی ہدایت کی-