”خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے حقوق سے آگاہی“ کے موضوع پر پنجاب یونیورسٹی میں سیمینار

لاہور(سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف جینڈر سٹڈیز اور ایس پی او کے زیر اہتمام”خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لئے حقوق سے آگاہی“ کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا سیمینار سے ایس پی او کے ریجنل ڈائریکٹر سلمان عابد، ارم بخاری، بشریٰ خالق اور پروفیسرڈاکٹر رعنا ملک نے خطاب کیا جبکہ دیگر سینئیرفیکلٹی ممبران اور طلباءو طالبات کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی ارم بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں خواتین کو برابری کے حقوق دئیے گئے ہیں اگر ہم اسلام میں خواتین کے دئیے گئے حقوق کو سمجھ لیںتو سارا مسئلہ حل ہو جائے۔