ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کا پاکستان اکیڈمی آف ہومیو فزیشنز کے قیام کا خیرمقدم

لاہور (پ ر) ہومیوپیتھک ڈاکٹروں نے پاکستان اکیڈمی آف ہومیو فزیشنز کے قیام کا خیرمقدم کیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر، ڈاکٹر مقبول، ڈاکٹر شعیب، ڈاکٹر انیس، ڈاکٹر خالد صدیقی، ڈاکٹر شیرازی، ڈاکٹر یونس، ڈاکٹر بابر، ڈاکٹر فاخرہ و دیگر نے کہا تنظیم کے چیئرمین ڈاکٹر رشید زئی نے تمام تر توانائیاں ہومیوپیتھک میڈیکل سسٹم کے لئے وقف کر رکھی ہیں، انکے اقدامات سے طب کی دنیا میں انقلاب برپا ہو گا۔