گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سمن آباد میں سہ روزہ بین الجماعتی تقریبات ختم ہو گئیں

لاہور (لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد میں جاری سہ روزہ بین الجماعتی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔ تیسرے اور آخری روزشعبہ اردو کی اساتذہ حنا نعمان اور سمعیہ ذیشان کے زیر نگرانی بین الجماعتی تقریبات کے تیسرے روز اردو مشاعرہ منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی کالج پرنسپل ڈاکٹر تسنیم اخترتھیں۔ منصفین کے فرائض فوزیہ صدیق اور سمیرا ملک نے اداکئے۔ تین روزہ بین الجماعتی تقریبات کے پہلے روز میمونہ نیر اور فائزہ اکرام کے زیر نگرانی بیاد اقبال (اقبال فہمی) کے زیر عنوان کلام اقبال ترنم کے ساتھ پڑھنے اور طالبات کے مابین کوئز منعقد کیا گیا‘ جس میں منصفین کے فرائض روبینہ شفیع‘ نیر ملک اور ڈاکٹر افشاں زوار نے انجام دیئے۔ تقریب کے دوسرے روز صالحہ خالد اور صائمہ یوسف کی زیر نگرانی مقابلہ مضمون نویسی منعقد ہوا۔