گرین ٹاﺅن قبرستان میں لائٹ کا انتظام کیا جائے: اہالیان کا مطالبہ

لاہور (پ ر) چیئرمین مشتاق ویلفیئر سوسائٹی محمد اکبر اور اہلیان گرین ٹاﺅن نے مطالبہ کیا ہے کہ فیکٹری ایریا میں گرین ٹاﺅن کے قبرستان میں لائف کا کوئی انتظام نہیں ہے جس کے باعث قبرستان آنے جانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور رات کے وقت میت کو دفنانے میں شدید دشواری ہوتی ہے جبکہ قبرستان میں نشئیوں نے ڈیرے لگا رکھے ہیں اور اکثر راہگیروں کو لوٹ لیا جاتا ہے۔ انہوں نے چیئرمین لیسکو سے مطالبہ کیا کہ قبرستان میں ایک ٹرانسفارمر نصب کیا جائے۔