ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا دورہ کوٹ لکھپت جیل، 33 قیدیوں کی رہائی کا حکم

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل سنے، انہوں نے بیمار قیدیوں کو فوری طور پر ہسپتال شفٹ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ سیشن جج نذیر گجانہ نے معمولی جرائم میں ملوث 33 قیدیوں کی رہائی کا بھی حکم دیا۔