ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن اور خصوصی عدالتوں کے ججز کا اجلاس آج ہوگا

لاہور (وقائع نگار) پنجاب بھر کے 36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں اور انسداد دہشت گردی پنجاب کی 14 خصوصی عدالتوں کے ججز کا اجلاس آج ہفتہ کو سپریم کورٹ کے ایڈمن جج کی صدارت میں لاہور میں سپریم کورٹ کے کمیٹی روم میں ہوگا، جس میں عدالتوں کی کارکردگی، مقدمات نمٹانے میں ججوں کو درپیش مسائل، خصوصی عدالتوں کے ملازمین کے الاﺅنس اور دیگر معاملات زیربحث آئیں گے۔