پنجاب میں اساتذہ کی کمی سے طلبہ کا ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے، خدیجہ عمر فاروقی

 لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ق پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ تعلیم کی ترقی کے دعوے کرنے والی پنجاب حکومت 5سال میں شعبہ تعلیم میں اساتذہ کی خالی51ہزار اسامیاں پرُ نہیں کرسکی، اساتذہ کی کمی کی وجہ سے طلباءکا ناقابل تلافی تعلیمی نقصان ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو51ہزار اسامیاں خالی ہیں ان کی تنخواہوں کی منظوری رواں سال کی بجٹ میں حاصل کی جاچکی ہے، اس کے باوجود ان اسامیوں پر تعیناتیاں نہ کرنا غیر سنجیدگی، لاپروائی اور مجرمانہ حرکت ہے۔