پنجاب حکومت نے انرجی شعبے کیلئے اجالا پروگرام کی منظوری دیدی

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انرجی کے شعبے کے لئے اجالا پروگرام کی منظوری دے دی ہے جس کی لاگت کا تخمینہ 3 ارب 41 کروڑ 65 لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔ یہ منظوری گذشتہ روز صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 21ویں اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی پنجاب جاوید سلیم نے کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پی اینڈ ڈی پنجاب عارف انور بلوچ کے علاوہ دیگر اعلیٰ سرکاری آفیسرز بھی موجود تھے۔ اجلاس میں مختلف شعبوں کے لئے 3 ارب 31 لاکھ 69 ہزار روپے کی 8 ترقیاتی سکیموں کی منظوری بھی دی گئی۔