پراپرٹی ٹیکس: واپڈا ہاوس سمیت واپڈا کی 4 عمارتوں کو سیل کرنےکا حتمی نوٹس

لاہور (نامہ نگار) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے واپڈا ہا¶س سمیت واپڈا کی چار عمارتوں کو ساڑھے 28 لاکھ روپے پراپرٹی ٹیکس نادہندہ ہونے پر سیل کرنے کے لئے حتمی نوٹس جاری کر دیا ہے اور واپڈا ہا¶س میں موجود پانچ بنکوں، 5 ٹریول ایجنسیوں اور بیکری شاپ کو نوٹس بھجوایا ہے کہ وہ واپڈا کو کرایہ ادا نہ کریں بلکہ وہ کرایہ محکمہ ایکسائز کو ٹیکس ادائیگی کے لئے بنک میں جمع کرائیں۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا ہا¶س شاہراہ قائداعظم، واپڈا ٹرانسپورٹ آفس کشمیر روڈ، واپڈا فلیٹس اپر مال اور واپڈا آفس نکلسن روڈ کے ذمہ ساڑھے 28 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا ہونے پر اے ای ٹی او ایکسائز ملک محمد اسلم کی سربراہی میں ٹیم نے واپڈا ہا¶س کو سیل کرنے کی کارروائی کی تو واپڈا حکام نے ان سے مہلت طلب کی مگر اس کے باوجود ٹیکس جمع نہ کرایا جس پر اے ای ٹی او ملک محمد اسلم نے واپڈا ہا¶س کو سیل کرنے کا حتمی نوٹس جاری کر دیا۔ ملک محمد اسلم نے بتایا کہ اگر کرایہ داروں نے کرایہ محکمہ ایکسائز کو بطور ٹیکس نہ دیا تو پھر وہ واپڈا ہا¶س کو سیل کر دیں گے۔