ٹبی سٹی میں مبینہ پولیس مقابلہ 2 ڈاکو ہلاک، ایک فرار

لاہور (نامہ نگار/ نوائے وقت رپورٹ) تھانہ ٹبی سٹی لاہور کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 اشتہاری ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہو گیا۔ ملزمان پولیس ناکے پر فائرنگ کر کے فرار ہو رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم اغواءاور قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔