وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکیں: فوزیہ قصوری

وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکیں: فوزیہ قصوری

لاہور(رفیعہ ناہید اکرام) تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ کرپشن اور  دہشگردی سے نجات کیلئے پاکستان کوحقیقی تبدیلی کی ضرورت ہے، تحریک انصاف عام انتخابات میںکلین سویپ کرے گی۔ پنجاب اور وفاق کی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہیں۔ اگر دونوںبڑی پارٹیوںمیں سے ایک بھی مخلص ہوتی تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی، ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے خواتین کو بااختیار بناناہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نوائے وقت سے انٹرویومیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حصول پاکستان کی جدوجہد آسان نہ تھی اس کیلئے مسلمانان ہند نے لاتعداد قربانیاں دیں مگر دونوں پارٹیوں نے ملک کوتباہ برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ دہشگردی کیخلاف جنگ ہماری نہیں تھی مگر ملک کواس جنگ میں جھونک دیاگیا۔