وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ راولپنڈی کی جھلکیاں

وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ راولپنڈی کی جھلکیاں

 لاہور (خصوصی رپورٹر)٭ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف راولپنڈی کینٹ میں پشاور روڈ پر چوہڑ چوک توسیع منصوبے کے افتتاح اور پیر ودہائی موڑ انڈر پاس و فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے ائرپورٹ سے جب گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پشاور روڈ جلسہ گاہ پہنچے تو راستے میں لوگوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔٭ مال روڈ راولپنڈی اور پشاور روڈ کو جلسہ گاہ تک بینروں اور سبز مسلم لیگی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔٭ شہباز شریف نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جب صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے بات کرنا شروع کی تو انہوں نے مجمع سے کہا کہ مجھے بڑے میاں صاحب نے کہا ہے کہ آپ تقریروں میں سخت لہجہ اپناتے ہیں‘ اپنے اس لہجے کو دھیما کر کے خطاب کیا کریں‘ اس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے صدر آصف علی زرداری کو ”آصف زرداری صاحب“ کہہ کر مخاطب کیا جس پر جلسہ کے حاضرین خاصے محظوظ ہوئے۔٭ وزیراعلیٰ پنجاب جب جلسہ سے خطاب کرنے کیلئے ڈائس پر آئے تو لوگوں نے ان کا پرجوش نعروں سے والہانہ خیرمقدم کیا۔