وزیراعظم کل لاہور آئیں گے

وزیراعظم کل لاہور آئیں گے

 لاہور (آئی این پی) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کل (اتوار کو) لاہور آئیں گے۔ بتایا گیا ہے وزیراعظم چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی کی جانب سے بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے میں شرکت کریں گے۔