نواز شریف پر خیبر پی کے کی خواتین کی جدوجہد قرض رہے گی: شازیہ اورنگزیب

نواز شریف پر خیبر پی کے کی خواتین کی جدوجہد قرض رہے گی: شازیہ اورنگزیب

 لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن سے مستعفی ہونے والی سابق خاتون رکن اسمبلی شازیہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف پر صوبہ خیبر پی کے کی خواتین کی آٹھ برسوںکی جدوجہد قرض رہے گی اور ہم اپنا یہ قرض انہیںکبھی معاف نہیں کریں گی، ہم نے آٹھ برس تک آمریت کے دور میں پارٹی کانام زندہ رکھا ، پارٹی کیلئے لاٹھیاں اور گولیاں کھائیں مگر جب ہمیں پارٹی قیادت کے دست شفقت کی ضرورت پڑی تو کسی نے ہماری ایک نہ سنی۔ ان حالات میںمیرے پاس مسلم لیگ ن سے مستعفی ہونے اور پیپلزپارٹی کوجوائن کرنے کے سواکوئی چوائس نہیںتھی۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز نوائے وقت سے خصوصی گفتگو میںکیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اصولوںکی سیاست میں نواز شریف کاساتھ دیا مگر جب وہ خودمفادات کی خاطر مشرف کے ساتھی امیر مقام کو بھائی کہیں گے اور مشرف پارٹی کی طاہرہ بخاری کو صدر بنائیںگے تو پارٹی میںہم جیسے لوگوںکی گنجائش کہاں نکلتی ہے۔