نصیر آباد ، گجر پورہ اور شالیمار میں چھاپے 18 جواری اور ایک منشیات فروش گرفتار

لاہور (نامہ نگار) نصیر آباد پولیس نے سنوکر کلب پر چھاپہ مار کر جوا¿ کھیلتے ہوئے 16 افراد گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے نصیر آباد کے علاقہ لیاقت آباد مین بازار میں سنوکر کلب پر چھاپہ مار کر جوا¿ کھیلتے ہوئے 16 افراد ارشد، قاسم، اللہ رکھا، فیاض، ندیم، راشد، وسیم، نذیر، رفاقت، فیصل، عامر، خالد، عثمان، رحمن اور علی رضا کو گرفتار کرکے 10 ہزار روپے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ دریں اثناءگجر پورہ پولیس نے کرول گھاٹی کے قریب سے منشیات فروش جاوید مشتاق کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آدھا کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ دریں اثناءشالیمار کے علاقہ نیلا برج کا رہائشی بدنام زمانہ غلام سرور عرف بدھو اپنے دو بیٹوں شہزاد عرف شادی اور کاکا کے ہمراہ عرصہ دراز سے گھر میں جوا¿ اور منشیات فروشی کا کاروبار کر رہا تھا، پولیس چھاپے کے دوران تینوں باپ بیٹے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے 2 جواریوں سلطان عرف ننھا اور وقار کو موقع سے گرفتار کرکے 2 کلو 200 گرام چرس، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔