ناقص و مضر صحت گوشت بیچنے والے قصابوں کیخلاف کریک ڈاﺅن 10 کیخلاف مقدمات درج

لاہور(خبر نگار) میٹ انسپکٹرز نے ناقص و مضر صحت گوشت بیچنے والے قصابوں کیخلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دےا ہے۔گذشتہ روزمیٹ انسپکٹرز نے کارروائی کرتے ہوئے 53 دکانوں پر چھاپے مارے اور مضرصحت گوشت بیچنے والے 10قصابوں کیخلاف مقدمات درج کروا دئےے جبکہ 50کلو گرام مضر صحت گوشت ضائع کر دیا گےا۔