موجودہ سیاسی و انتخابی نظام عوام کا اصل دشمن ہے: طاہر القادری

لاہور ( لیڈی رپورٹر) منہاج القرآن ویمن لیگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ریاست بچانے کےلئے ہر بہن اور بیٹی بھی رابطہ عوام مہم میں شامل ہو جائے۔ موجودہ نظام انتخاب و سیاست عوام کا اصل دشمن اور حقیقی تبدیلی میں رکاوٹ ہے۔ عوام کو بدترین نظام کے اس بُت کو پاش پاش کرنا ہو گا اورذاتی مفادات کو قومی مفادات کی خاطرقربان کرنا ہو گا۔ مائیں، بہنیں، بیٹیاں نئے پاکستان کی تشکیل کےلئے اپنے کردار کو پہچانیں۔ مملکت خداد کو بچانے اور اسے پھر سے مستحکم کرنے کےلئے قومی جذبے کے ساتھ خواتین کو بھی اہم ترین کردار ادا کرنا ہے۔