مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کا اجلاس آج نوازشریف کی سربراہی میں ہو گا۔ مرکزی رہنما سینیٹر طارق عظیم نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں منشور کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دئیے جانے کا قوی امکان ہے تاہم اس کے دسمبر میں بھی اجلاس ہوں گے۔ انتخابی منشور کو مسلم لیگ کے یوم تاسیس کے موقع پر عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔