مسلم لیگ ن تعلیم‘ معیشت‘ انرجی کے شعبے کی بہتری کیلئے کوشاں ہے: مریم نواز

لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں پاکستانی شہری ہوں اور کسی بھی شعبے میں کام کرنا میرا حق ہے، مجھے ایک بڑی سیاسی فیملی کی فرد ہونے کی وجہ سے لانچنگ پیڈ ضرور ملا مگر مجھے اپنی کارکردگی کے ذریعے اپنامقام بنانا ہو گا، میں پارٹی میں کسی عہدے کی امیدوار نہیں ہوں بلکہ ایک ورکر کی طرح کام کر رہی ہوں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزمسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاو¿ن میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے طلبہ طالبات سے خطاب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت تعلیم، معیشت اور انرجی کے معاملات کو بہتر بنانے میں کوشاں ہے۔