متعدد وارداتوں میں 92 لاکھ نقدی، زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں نے وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے مغلپورہ کے علاقہ میں فہیم احمد کے گھر سے 19 لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی، موبائل اور دیگر سامان، مانگا منڈی میں ریاض احمد کے گھر سے 17 لاکھ، لاری اڈہ میں اشتیاق احمد کے گھر سے 16 لاکھ، مصری شاہ میں شہباز کے گھر سے 15 لاکھ، ملت پارک میں اسرار احمد کے گھر سے 5 لاکھ، مصطفی ٹاﺅن میں نوید کے گھر سے 4 لاکھ، کوٹ لکھپت میں رشید احمد کے گھر سے 3 لاکھ، نوانکوٹ میں عبداللہ کے گھر سے 2 لاکھ، فیکٹری ایریا میں جمشید، رائے ونڈ میں نظام دین کے گھر سے 2-2 لاکھ مالیت، شادمان میں زوہیب اور اسکی فیملی، ماڈل ٹاﺅن میں عامر اور اسکی فیملی، گارڈن ٹاﺅن میں کامران اور اسکی فیملی، فیکٹری ایریا میں واجد اور اسکی فیملی سے ایک ایک لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ شاہدرہ میں چوروں نے اسحاق کی دکان سے 2 لاکھ مالیت کا سامان، وحدت کالونی میں ڈاکوﺅں نے حامد کی موبائل شاپ سے 2 لاکھ مالیت کے موبائل فون، کالنگ کارڈ اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ اسلام پورہ میں رزاق، انارکلی میں امجد، ڈیفنس میں حمزہ کی گاڑیاں جبکہ ساندہ میں تنویر، وحدت کالونی میں عارف، لوہاری میں لیاقت اور لٹن روڈ میں مجید کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔