مانگا منڈی میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کا انعقاد

مانگا منڈی (نامہ نگار) تحریک انصاف کے کارکنوں کا ورکرز کنونشن زیر صدارت کامل عمر موکل فارم مانگا منڈی میں منعقد ہوا جس میں رائیونڈ، چوہنگ، مراکہ کوارٹر، موہلنوال، بحریہ ٹاﺅن، شامکی بھٹیاں مور مانگا منڈی کے کارکنوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی اور 2 دسمبر کو ٹھوکر میں پنجاب ورکرز کنونشن میں شرکت کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مانگا منڈی، رائیونڈ، چوہنگ اور بحریہ ٹاﺅن سے درجنوں گاڑیاں میں سینکڑوں کارکنان جلوس کی شکل میں ٹھوکر پہنچیں گے۔ قافلہ کی قیادت سردار عاقل عمر اور عبدالرشید بھٹی کرینگے۔