لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں 5 روزہ تربیتی ورکشاپ ختم ہو گئی

لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میںوائس چانسلر ڈاکٹر صبیحہ منصور کی زیرنگرانی جاری پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔ ورکشاپ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور امریکی سفارتخانے کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ بین الاقوامی ریسورس پرسن ڈائٹر بروہن نے ورکشاپ کے شرکاءکو مختلف سیشنوں میں لینگوئج لرننگ، لینگوئج ٹیچنگ، ٹیچر ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے حوالے سے تربیت دی۔