فیروز والا اور کاہنہ میں ٹریفک حادثات‘ 2 افراد جاں بحق‘ 5 زخمی

فیروز والا + کاہنہ (نامہ نگاران) ٹریفک حادثات میں 4 افراد ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر رانا ٹاﺅن کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار عظیم ہلاک ہوگیا، متوفی ریان پور کا رہنے والا تھا۔ لال پلی کے قریب تیز رفتار ویگن نے سڑک کے کنارے کھڑے 40 سالہ شخص نصیر کو روند ڈالا جو موقع پر دم توڑ گیا۔ دریں اثناءرکشا الٹنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ دریں اثناءکاہنہ کے علاقہ پانڈوکی کے رہائشی نعیم اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ویگن نے پیچھے سے ٹکر مار دی، جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔ رائیونڈ روڈ پر موٹرسائیکل رکشا اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر کے نتیجے میں 15 سالہ زاہد ہلاک ہوگیا جبکہ 2 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔