عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر 9 ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )مقامی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود ضرغام نے عدالتی احکامات سے مسلسل رو گردانی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے خلاف محکمانہ کارروائی اور متعدد ایس ایچ اوز کے خلاف13 مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا جن میں تھانہ شیرا کوٹ ، فیکٹری ایریا، نصیر آباد، ہنجروال،پرانی انارکلی ، کاہنہ ، اچھرہ،اور تھانہ مستی گیٹ کے ایس ایچ اوز شامل ہیں۔