صوبائی محتسب سیکرٹریٹ کے 21 کنسلٹنٹس کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع

لاہور (وقائع نگار) صوبائی محتسب خالد محمود نے محتسب سیکرٹریٹ پنجاب کے 21 کنسلٹنٹ کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کر دی، جس کا آج بروز ہفتہ یکم دسمبر کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ توسیع پانے والوں میں لاہور کے رانا امان اللہ، میاں افضل، جاوید نثار، سید صلاح الدین نیازی، شیخ اسرار، رضا مہدی، وزیر قریشی، چودھری کبیر، چودھری ریاض، محمد شریف، ضیاءالرحمن، عبدالسلام خاور اور محمد اکبر، راولپنڈی کے چودھری ریاست اور چودھری غضنفر حیات، ملتان کے بہادر شاہ، جہانگیر غوری اور رانا ظہورالحق، سرگودھا کے ڈاکٹر لیاقت نیازی اور عبیداللہ سیال شامل ہیں۔ توسیع کا فیصلہ صوبائی محتسب کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا، جس میں سیکرٹری عمر رسول اور ایڈمن آفیسر ندیم حسن گوہر نے بھی شرکت کی۔