شارٹ فال 2 ہزار میگا واٹ لیکن لوڈ شیڈنگ کم نہ ہو سکی

لاہور (نیوزرپورٹر) ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں مزید کمی کے باعث شارٹ فال کم ہو کر صرف دو ہزار میگاواٹ کی سطح پر آ گیا ہے۔ مگر اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہو سکا۔ شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے تک کر دیا گیا ہے ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 12980 میگاواٹ جبکہ پیداوار 10810 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 2170 میگا واٹ کا فرق رہا ۔