شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ایمبولینس جل گئی، مریض سمیت 6 افراد محفوظ رہے

فیروز والا (نامہ نگار) شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ایمبولینس جل گئی۔ تفصیلات کے مطابق کمسن مریض فرحان اسلم کو نجی ہسپتال کی ایمبولینس میں لاہور لایا جا رہا تھا کہ کوٹ عبدالمالک کے قریب سرکٹ شارٹ ہونے سے آگ بھڑک اٹھنے کے باعث ایمبولینس جل گئی، مریض بچے اور اس کے والدین سمیت 6 افراد نے چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں۔