سونامی مٹ رہا ہے، الیکشن میں مسلم لیگ ن کامیاب ہو گی: ماروی

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما ماروی میمن نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ ہی کامیاب ہو گی، پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادیوں کا کوئی مستقبل نہیں، سونامی کا نام و نشان بھی مٹ رہا ہے، آئندہ انتخابات میں نوجوانوں اور خواتین کا اہم کردار ہو گا۔ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا حکومت ہر صورت ملک میں مقررہ وقت پر ہی انتخابات کرانا پڑیں گے۔ ملک میں حکومت مسلم لیگ (ن) ہی بنائے گی اور نوازشریف وزیراعظم ہوں گے۔