دیرینہ رنجش پر 4 افراد نے شہری کو گولی مار دی

لاہور (نامہ نگار) ٹبی سٹی کے علاقہ میں دیرینہ رنجش پر سید مٹھا چوک کے رہائشی عادل رفیع کو زین، اظہر اور جاوید بٹ وغیرہ نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا، عادل کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔