حکمرانوں کوکرپشن اور بدانتظامی سے مذہب جیسا لگاﺅ ہے: مشاہد اللہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کی حکومتی کرپشن پر جاری کردہ رپورٹس ہوں ےا پاکستان کی عدالتوں کی جانب سے فیصلے، حکمران کرپشن سے باز نہیں آنے والے ہیں۔ ےوں محسوس ہوتا ہے کہ حکمرانوں کوکرپشن اور بدانتظامی سے مذہب جیسا لگاﺅ ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی بدانتظامی اور بدعنوانی کی وجہ سے آنے والی حکومت کےلئے قومی اداروں کی بحالی اور انہیں خسارے سے نکال کرکارآمد بنانا سب سے بڑا امتحان ہوگا۔ مشاہد اللہ خان نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی عوامی خزانے میں لانے کےلئے احتساب کا شفاف نظام قائم کرے گی۔