تحریک تحفظ پاکستان نے انتخابی نشان ”میزائل“ کیلئے درخواست دیدی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) تحریک تحفظ پاکستان نے انتخابی نشان کے لئے میزائل کی الاٹمنٹ کی درخواست دے دی ہے۔ جوائنٹ سیکرٹری ٹی ٹی پی روحیل اکبر کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس انتخابی نشانات کی فہرست میں میزائل کا نشان خالی تھا جس پر تحریک تحفظ پاکستان نے میزائل کے انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے لئے درخواست جمع کروا دی ہے۔